Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی قیادت میں اتوار کو یوم دفاع کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز کالج کینٹ سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اسمبلی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکاء نے پاکستانی جھنڈے اوربینرز اٹھارکھے تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج نے جس طرح وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنے سے بڑی فوج کو راتوں رات ناکوں چنے چبائے اس کی مثال نہیں ملتی 1965ء کی جنگ میں بھارت نے ہر محاذ پر شکست کھائی لیکن بھارت کو شرم نہیں آئی اور پھر مئی 2025ء میں پاکستان پر حملے کی جسارت کی جس کا پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو شکست فاش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کا سر ایک دفعہ پھر فخر سے بلند کیا اور پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ قوم اپنے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ خلیل جارج نے کہا کہ ہم امن کے خواہ ہیں لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور خودداری پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اگر دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کو منہ توڑ اور بھر پور جواب دیا جائے گا۔