وسیم اکرم کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی پر بنگلادیشی ٹیم کی تعریف اوپنر تنزید نے شاندار سنچری اسکور کی ،سوشل بیان

کراچی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی پر لیجنڈ وسیم اکرم نے بنگلادیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ طاقتور آسٹریلیا کے خلاف بنگلا دیش نے شاندار کامیابی حاصل کی یہ جیت ظاہر کرتی ہے کہ بنگلا دیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں کتنی بہتری کی ہے اور ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اوپنر تنزید نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ میں حسن محمود سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے خوبصورت لینتھ گیند کی، مناسب ٹیسٹ لینتھ پر بولنگ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *