Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناءاللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ثناءاللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان بالخصوص اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔