Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے پیرکو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہا وس میں ملاقات کی جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں، ان پر ہونے والی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے باہمی تعاون اور مثر رابطے کے ذریعے منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار مزید تیز کریں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات پہنچ سکیں۔ملاقات میں قومی ترقی کے مختلف پہلوں اور آئندہ کے ترقیاتی اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔