وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات ہونے پر دلی مبارکباد

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل عامر رضا کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، غیر معمولی قیادت اور قومی دفاع کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل عامر رضا کی قیادت میں پاکستان کی اسٹریٹجک دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط اور مؤثر ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *