Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ، (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ڈرل کے باعث مختلف اہم علاقوں اور شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر عوامی مشکلات کم کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیراعلیٰ کی ہدایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آمدورفت میں غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو بلاوجہ مشکلات سے دوچار کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور آئندہ ایسے اقدامات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو کم سے کم پریشانی پہنچانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی جائےانہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے تقاضوں اور عوامی سہولت کے درمیان مناسب توازن برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔