Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جدید اور مو ¿ثر ریلوے نظام ملکی معیشت، تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ریلویز مسافروں اور مال برداری کے لیے سب سے کم لاگت اور مو ¿ثر ذریعہ نقل و حمل ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ جدید اور مو ¿ثر ریلوے نظام ملکی معیشت، تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ریلویز کے بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کا پاکستان کے علاقائی تجارت اور لاجسٹکس ہب کے طور پر کردار میں کلیدی کردار ہوگا ۔وزیراعظم نے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے مین ریلوے لائین ون کے روہڑی-ملتان سیکشن کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو ایم ایل-1 اور ایم ایل-3 اپ گریڈیشن، تھر کول ریلوے کنیکٹیویٹی اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیاکہ ایم ایل-1 کی کراچی۔روہڑی سیکشن کے لیے تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن مکمل کر لی گئی ہے ،ایم ایل 3 روہڑی-نوکنڈی کی اپ گریڈیشن پی ایس ڈی پی اور برج فنانسنگ تحت کی جائے گی ۔ بریفنگ بتایاگیاکہ تھر کول ریل کنینٹیویٹی منصوبے کا 112 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک تھر کول تا چھور ریلوے اسٹیشن پر 60 فیصد کام ہو چکا اور یہ منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ بتایاگیاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریلوے کی اصلاحات کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ بتایاگیاکہ ریلوے کے ماتحت اسکول اور ہسپتالوں کی سروسز کو آوٹ سورس کیا جا چکا ہے، جبکہ چھ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی کمرشلائزیشن پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں وفاقی منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، مشیر وزیر اعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔