وزیراعظم شہباز شریف 6اور 7اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

سلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف 6اور 7اگست کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریںگے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *