Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی) واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نجیب ترین سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیاگیا، کم عمر ڈرائیوروں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے واٹر ٹینکروں کے خلاف کوئٹہ پولیس کی کارروائی کے بعد واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے گوالمنڈی چوک پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نجیب ترین کی قیادت میں مظاہرین نے گوالمنڈی چوک کو چاروں اطراف سے بند کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کی، پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور سرکاری امور میں مداخلت کی۔کوئٹہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے صدر نجیب ترین سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ متعدد دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔