Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن نے صوبے کو ڈبو دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن نے صوبے کو ڈبو دیا ہے، آج پنجاب کی حالت چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ س ±تھرا پنجاب صرف ایک نعرہ تھا، حقیقت کچھ اور ہے۔ ندیم افضل چن نے پنجاب کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن کی بارش نے پورے پنجاب کی ترقی کا پول کھول دیا، سڑکیں تالاب بن گئیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے. انہوں نے گوجرانوالہ اور لیہ کی حالت کو قابلِ رحم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ اور لیہ میں بارش کے بعد گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں،سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، س ±تھرا پنجاب ایک فراڈ ہے،اربوں روپے کے اشتہارات اور دعوے کیے گئے، لیکن حقیقت کچھ اور ہے،پنجاب حکومت کرپشن کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی فنڈز کی لوٹ مار اور کمیشن کا نظام عروج پر ہے، جبکہ عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کو صرف جھوٹے وعدے کئے اور اب بہت جلد گندم کا اسکینڈل بھی عوام کے سامنے آئے گا۔ پنجاب کی عوام اب مزید دھوکہ برداشت نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس نااہل حکومت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔