نیشنل پریس کلب اور فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر کے درمیان صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری اور رعایتی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دئیے گئے، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال اور مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمان کمبوہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے،معاہدے کے تحت صحافیوں اور این پی سی سٹاف کو او پی ڈی اور ماہر ڈاکٹروں کی فیس میں خصوصی رعایت، لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد، ایکسرے پر 10 فیصد اور ڈینٹل سروسز پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، اسی طرح نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن سمیت دیگر طبی سہولیات بھی انتہائی کم اخراجات پر فراہم کی جائیں گی،تقریب میں نائب صدر مرکزی مسلم لیگ شوکت سلفی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللہ طور،ترجمان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد سردار سلیم الیاس، ڈاکٹر شکیل اور داکٹر منیب بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمان کمبوہ نے کہا کہ ان کی جماعت خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت صحت کے شعبے میں کام کر رہی ہے، فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر عام شہریوں کو معیاری اور کم لاگت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جبکہ نیشنل پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کو خصوصی رعایتیں بھی دی جائیں گی، معاہدے کے تحت صحافیوں کو او پی ڈی اور ماہر ڈاکٹروں کی فیس میں خصوصی رعایت، لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد، ایکسرے پر 10 فیصد اور ڈینٹل سروسز پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اسی طرح نارمل ڈلیوری اور سی سیکشن سمیت دیگر طبی سہولیات بھی انتہائی کم اخراجات پر فراہم کی جائیں گی۔انعام الرحمان کمبوہ نے مزید کہا کہ فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر میں علاج کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا، تمام ڈاکٹرز تنخواہ پر خدمات انجام دیتے ہیں اور مریضوں کو غیر ضروری ٹیسٹ یا ادویات تجویز نہیں کی جاتیں، ادارہ اب تک ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر چکا ہے اور مستقبل میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید طبی مراکز قائم کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نیشنل پریس کلب میں مستقل طبی ڈیسک، مفت میڈیکل کیمپس اور دیگر فلاحی منصوبے بھی مشترکہ طور پر شروع کیے جائیں گے تاکہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں،صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح ان کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر کی جدید سہولیات اور کم لاگت علاج کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے صحافی برادری کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راونے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سٹی لیب کے ساتھ بھی معاہدہ کیا گیا تھا، جس سے صحافی مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ اب فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر کے ساتھ معاہدے کے تحت بھی پریس کلب کے اراکین کو خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گی، تقریب سے مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری یاسر عرفات سے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *