نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 5اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں شمولیت پروگرام ہوگا ،میر رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(پ ر ) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں آج ایک اہم مشاورتی اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، رکنِ صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد 5 اگست بروز بدھ کو پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہونے والے عظیم الشان گرینڈ شمولیتی پروگرام کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینا اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنا تھا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع پنجگور سے مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اپنی قیادت سمیت نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ یہ شمولیت نیشنل پارٹی کی عوام دوست سیاست، جمہوری جدوجہد، قومی حقوق کے مو ¿قف اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اس کی مسلسل سیاسی کاوشوں پر عوامی اعتماد کا واضح اظہار ہے۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی پھلین بلوچ، ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، جنرل سیکریٹری حاجی عبدالصمد بلوچ، چیئرمین مالک صالح بلوچ سمیت ضلع کوئٹہ اور ضلع پنجگور کے دیگر سینئر رہنماو ¿ں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کے دوران شمولیتی پروگرام کی تمام انتظامی، تنظیمی اور سیاسی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پروگرام کو کامیاب اور تاریخی بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ان کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ 5 اگست کا شمولیتی پروگرام نیشنل پارٹی کی سیاسی قوت، عوامی مقبولیت اور تنظیمی یکجہتی کا ایک اہم مظہر ثابت ہوگا اور بلوچستان میں جمہوری، قومی اور عوامی سیاست کے فروغ میں ایک مثبت سنگِ میل کی حیثیت اختیار کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *