Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) نصیرآباد میں سیاسی بنیادوں پر زرعی پانی کی بندش پر ٹیبل شاخ اور مانجھوٹی شاخ سمیت زرعی نہروں کے کسان و زمیندار سراپا احتجاج قومی شاہراہ کو کجلا لاڑو کے مقام پر بلاک کر کے دھرنا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق رئیس ناظم خان عمرانی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور زرعی پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زرعی پانی سیاسی بنیادوں پر بند کرکے کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے نصیراباد میں زرعی پانی بند کرکے لاکھوں ایکڑز کو بنجر بنا دیا گیا جس سے اربوں روپے کے نقصانات اور زراعت کا شعبہ تباہ ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے کہا ٹیبل شاخ اور مانجھوٹی کے عوام کسانوں اور زمینداروں سے ظلم و جبر اور انکا معاشی استحصال کیا جارہا ہے مانجھوٹی سمیت نصیرآبادکے عوام سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے نصیراباد کی تاریخ میں کبھی بھی اس طرح زرعی پانی بند کرکے کسانوں زمین داروں کے ساتھ ظلم نا انصافی نہیں ہوئی جو کہ آج کے دور میں ہو رہا ہے ہم اپنے عوام کسانوں اور زمین داروں کو تنہا ہرگز نہیں چھوڑیں گے بلکہ انکے ساتھ ہر ظلم کے خلاف سیہ پلائی دیوار کی مانند شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے زرعی پانی کا حصول قانونی اور حق ہونے کے باوجود محروم رکھنا بدترین سیاسی انتقامی کارروائیوں کا حصہ ہے ہم اپنے حقوق سے کبھی بھی دست بردار نہیں ہونگے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے پوچھتے ہیں کہ نصیراباد ٹیبل شاخ مانجھوٹی کے کسانوں اور زمین داروں کا زرعی پانی بند کرکے اراضیات کو بنجر بنانے کی سزا کس جرم کی دی جارہی ہے فوری طورپر زرعی پانی کی فراہمی ممکن اور یقینی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائر کار ویسع کردیا جائیگا عوامی حقوق کی خاطر مرتے دم تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔