Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے گھر میں گزشتہ روزایک درانداز کی موجودگی کی اطلاع ملی۔عرب ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حکام اور ہیرس کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔لاس اینجلس کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رات تقریبا ساڑھے 10 بجے ہیرس کے گھر سے متعلق ایک اطلاع پر نائب شیرف اہلکاروں نے کارروائی کی۔ہیرس کی نجی سکیورٹی نے ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کے حوالے سے کال کی تھی۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر انہوں نے اس شخص سے رابطہ کیا اور اسے وہاں سے چلے جانے کا مشورہ دیا۔ وہ شخص رضاکارانہ طور پر وہاں سے چلا گیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔