Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک )نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سمیت علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کینیڈین وزیرِ خارجہ کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے مقصد سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تینوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور سلامتی میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صورتحال اور اس سلسلے میں اردن میں منعقدہ حالیہ وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔نائب وزیراعظم نے مسلسل رابطوں کو سراہتے ہوئے انیتا آنند کے حالیہ دورۂ پاکستان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔