Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے صارفین کے لئے واٹس ایپ پر اے آئی کی مدد سے فراڈ کی ممکنہ کوششوں سے خبردار کرنے والا ایک نیا اختیاری فیچر متعارف کرا دیا، جسے فی الحال محدود پیمانے پر آزمائشی طور پر جاری کیا گیا ہے۔ اس فیچر کو “Scam Alert کا نام دیا گیا ہے۔جب اے آئی کو کسی جاری گفتگو میں ممکنہ فراڈ کا شبہ ہوتا ہے تو یہ صارف کو ایک انتباہی بینر دکھاتا ہے۔ صارف کو فوری طور پر رابطے کو بلاک کرنے، اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے یا گفتگو جاری رکھنے کے اختیارات دیئے جاتے ہیں۔ اگر کسی گفتگو کے بارے میں غلط طور پر انتباہ جاری کیا جائے تو صارف اس رابطے کو قابلِ اعتماد قرار دے کر مخصوص چیٹ کے لیے الرٹ ختم کر سکتا ہے۔صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ چیٹ کے آخری پانچ پیغامات واٹس ایپ کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اس فیچر کی درستگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ یہ پیش رفت میٹا کی جانب سے رواں سال کے آغاز میں واٹس ایپ پر متعارف کرائے گئے خودکار سکیم ڈیٹیکشن ٹول کے بعد سامنے آئی ہے، جو مشکوک لنکڈ ڈیوائس کی درخواستوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔