Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی مقبولیت تاریخ کی بہترین اور بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے ان تمام حالیہ رائے عامہ کے جائزوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جن میں ان کی عوامی مقبولیت میں کمی دکھائی گئی تھی۔انہوں نے ان نتائج کو من گھڑت اور جھوٹے میڈیا کی کارستانی قرار دے دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ کے ذریعے صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ان کے واقعی عوامی مقبولیت کے اعداد و شمار اب تک کے بلند ترین مقام پر ہیں۔ٹرمپ نے اپنی مقبولیت کی وجہ اپنی حکومت کی اہم کامیابیوں کو قرار دیا، جن میں ٹیکسوں میں بڑی رعایتیں، روزگار کی تاریخی سطح، امریکہ میں غیر معمولی غیر ملکی سرمایہ کاری، سرحدوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ وینزویلا میں بڑی فتح اور ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ آنے والے مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دیں۔ٹرمپ کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب زیادہ تر قومی پولز ان کی مقبولیت میں واضح کمی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ حالیہ پولز کے اوسط کے مطابق ان کی کارکردگی سے اتفاق کرنے والوں کی شرح 40 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔ سی این این، اے پی-نارک اور کوئنی پیک جیسے موثر میڈیا اور تحقیقاتی اداروں کے انفرادی پولز میں ان کی مقبولیت 32 سے 34 فیصد کے درمیان دکھائی گئی ہے۔ اکثریت نے ان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔یہ سارا تنازع کانگریس کے مڈ ٹرم الیکشن سے چند ماہ قبل کھڑا ہوا ہے جسے امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کی مقبولیت کا ایک اہم ترین امتحان سمجھا جا رہا ہے۔ ان انتخابات سے متعلق سروے قومی سطح پر ڈیموکریٹس کو معمولی برتری کے ساتھ ایک سخت مقابلے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ٹرمپ ماضی کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے مسلسل ان پولز کی درستی پر سوال اٹھا رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ یہ سروے ان کی واقعی حمایت کا صحیح اندازہ لگانے میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں۔