Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کھٹمنڈو(این این آئی)دنیا کی 14بلند ترین چوٹیوں کو تیز ترین وقت میں سر کرنے کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے مشہور نیپالی کوہ پیما نرمل پورجا پاکستان میں واقع ”براڈ پیک“کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں دیگر 9 کوہ پیماﺅں کے ساتھ جاںبحق ہو گئے۔مہمات کی منتظم کمپنی ”ایلیٹ ایکپیڈ“نے پورجا کی موت کی تصدیق کردی اور اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج، انتہائی غم اور دکھ کے ساتھ، ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ نرمل (نمسدائی)پورجا براڈ پیک پر برفانی تودے کی زد میں آ کر دردناک طور پر اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ مہم کے دیگر ارکان بھی بدقسمتی سے زندہ نہیں بچ سکے۔