مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایک تاریخی سنگ میل ہے، ر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط، ان ممالک کے درمیان موجود تاریخی و اخلاقی روابط، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور دفاعی تعاون کی سنجیدہ عکاسی کرتے ہیں، میر محمد صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ اس دفاعی معاہدے کا مقصد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی اجتماعی سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور خطے و دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ معاہدہ ایک واضح پیغام ہے کہ ان تینوں ممالک پر کسی بھی ملک کی جانب سے جارحیت کی صورت میں اجتماعی ردعمل ناگزیر ہوگا۔ یہ معاہدہ تینوں ممالک کی خودمختاری اور سکیورٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مکہ معاہدے کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ معاہدہ دفاعی و عسکری تعاون کے مختلف پہلوؤں کو فروغ دے گا اور تینوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *