مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی،پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا،ائم منسٹریوتھ پروگرام کے فوکل پرسن چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے فوکل پرسن و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی،پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے ولاے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، اجتماعی سلامتی اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امن، استحکام اور اسٹریٹجک شراکت داری کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور مسلم دنیا میں اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو ان کی دوراندیش قیادت اور مؤثر سفارتی کاوشوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ رہنمائی نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے اور ملک کو ایک ذمہ دار، امن پسند ریاست کے طور پر مزید مستحکم شناخت دی ہے جو خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مؤثر حکمتِ عملی اس تاریخی پیش رفت میں اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مسلم امہ کے تحفظ، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد اور ترک صدر کو تاریخی دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاعی کردار خطے میں امن، استحکام اور دفاعی توازن کے لیے اہم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *