ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی باعزت اور منظم وطن واپسی کا عمل جاری، تمام انتظامات قانون کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی

چمن(این این آئی) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی باعزت، منظم اور محفوظ وطن واپسی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں چمن ہولڈنگ کیمپ میں تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے منتقل کیے جانے والے افراد کو چمن ہولڈنگ کیمپ میں رجسٹریشن، شناخت کی تصدیق، قانونی کارروائی، طبی معائنہ اور دیگر ضروری انتظامی مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد متعلقہ اداروں کی نگرانی میں انہیں بابِ دوستی کے راستے افغانستان منتقل کیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ محکمے اس عمل کو منظم، شفاف اور قانون کے مطابق یقینی بنانے کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ تمام انتظامی امور خوش اسلوبی سے مکمل ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *