ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئیفی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے ہو گئی

 کراچی (این این آئی)ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے ہو گئی۔ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 4040 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *