مقبوضہ مغربی کنارے میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، رمیض الکبروو اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع اور نئی غیر قانونی اسرائیلی چوکیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،گفتگو

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رمیض الکبروو نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع اور نئی غیر قانونی اسرائیلی چوکیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، تیزی اور منظم انداز سے زمینی حقائق کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔سلامتی کونسل کو بریفنگ میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مغربی کنارہ اسی طرح بدحالی کا شکار رہا تو اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کے امکانات مزید کمزور ہو جائیں گے۔ رمیض الکبروو نے کہا کہ رواں سال اسرائیلی قابضین کے حملوں میں مغربی کنارے میں 18 بچوں سمیت 76 فلسطینی جاں بحق ہو چکے، جنوری 2023 سے اب تک تقریبا 127 فلسطینی آبادیوں کو مکمل یا جزوی طور پر بے گھر کیا جا چکا، جن میں 47 آبادیاں مکمل طور پر خالی ہو چکیں، جس سے 6390 سے زائد فلسطینی متاثر ہوئے۔2026 میں اسرائیلی قابضین کے تشدد، مکانات مسمار کیے جانے اور بے دخلی کے نتیجے میں تقریبا 3800 فلسطینی بے گھر ہوئے جن میں تقریبا نصف بچے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *