مشرقِ وسطی میں خطرے کی سطح تاحال شدید ہے،یو کے ایم ٹی او

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطی میں خطرے کی سطح تاحال شدید ہے۔یو کے ایم ٹی او کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے جاری ہیں، آبنائے ہرمز سے تجارتی آمد و رفت کم اور صرف چند بحری جہاز ہی گزر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حملے اور ڈرانے دھمکانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔یو کے ایم ٹی او کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کا مسلسل خطرہ بھی برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *