مسلسل نویں رات امریکہ کے ایران پر حملے تبریز، چابہار اور بوشہر سمیت مختلف علاقوں سے دھماکوں کی اطلاعات

ایران ویب ڈیسک ،پیر کی صبح امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) کی جانب سے مسلسل نویں روز ایران پر حملوں کے دعوے کے ساتھ ہی ایران کے مختلف علاقوں بشمول تبریز، صوبہ ہرمزگان کا شہر سیریک، چابہار اور بوشہر سے میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے تبریز سے خبر دی ہے کہ شہر کے مغربی حصے کی جانب سے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔تبریز سے ہولناک آتش زدگی کے مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے اب تک اس واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔بعض غیر سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تبریز میں میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اڈوں کو اس سے پہلے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے گذشتہ مرحلے میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔دوسری جانب سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چابہار اور کنارک میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *