Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے اپنے ایک بیان میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے اسکواڈ گارڈ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے بلوچستان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں درجنوں وکلاء کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا، جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اپنی بے پناہ قدرتی وسائل اور اہم جغرافیائی حیثیت کے باعث ایک طویل عرصے سے کشیدگی اور بدامنی کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں عام شہری، معصوم بچے اور خواتین بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 8 اگست کے سانحے کے بعد قائم کیے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے، اس کی سفارشات عوام کے سامنے لائی جائیں اور ان پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ شہید جسٹس عبدالکیم کاکڑ ایک بااصول، دیانت دار اور انصاف پسند جج تھے، جنہوں نے ہمیشہ عدل و انصاف کو ہر قسم کی مصلحت پر ترجیح دی اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھا۔ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے مزید کہا کہ عدلیہ کسی بھی ریاست کا بنیادی ستون ہوتی ہے اور ظلم و جبر کے خلاف مظلوم عوام کی آخری امید بھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنرل ضیاء الحق کے دور کی بعض آمرانہ اور غیر دانشمندانہ خارجہ و داخلی پالیسیوں، خصوصاً 1979ء کے بعد اختیار کیے گئے اقدامات، اور بعد ازاں جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت کی بعض پالیسیوں کے اثرات کا خمیازہ آج بھی عام عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے متعدد قومی پالیسیوں پر ازسرِنو نظرثانی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک میں پائیدار امن، انصاف اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔