Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک / نیوز میڈیا / بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے لئے مختص ساڑھے 4کروڑ روپے کے فنڈز وفاقی حکومت نے وزارت تعلیم کو منتقل کردیئے۔ سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے منتقلی اختیارات نے بڑے انکشاف پر حیرت اور سخت برہمی کا اظہار کیا، مزار قائد کے فنڈز مزار قائد پر ہی خرچ کرنے کی ہدایت کردی ، مانیٹرنگ کا اعلان بھی کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کا اجلاس کنوئنر سینیٹر ضمیر حسین کی صدارت میں ہوا ۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایوانِ نوادراتِ قائدِ اعظم کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے ساڑھے 29 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔ مزار قائد کو پہلے کوئی فنڈز جاری نہ کیے گئے ۔ موجودہ مالی سال میں منصوبہ شروع کرنے کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے مختص کیے گئے لیکن یہ مختص فنڈز وزارت تعلیم کو منتقل کردیئے گئے ۔ کنوینر کمیٹی ضمیر حسین نے کہا کہ مزار قائد کے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص فنڈز کسی بھی وزارت کو نہیں جانے چاہئیں ، مزار قائد کے لیے مختص فنڈز وہیں خرچ ہونے چاہئیں ، فنڈز خرچ کیے جانے کے عمل کی نگرانی کریں گے ۔