مرد و خواتین کو یکساں مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد ویب ڈیسک،وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہےکہ نوجوان ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہیں ۔ نوجوانوں کی ہنرمندی و پیشہ وارانہ مہارت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی قدرتی صلاحيتوں، عزم اور استعداد کار کو خراج تحسين پيش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ڈيجيٹل جدت، مصنوعی ذہانت اور تيزی سے بدلتی ہوئی عالمی معيشت مستقبل کے روزگار کی نئی جہتيں متعين کر رہی ہيں۔ اس نئے دور ميں بین الاقوامی معیار کی مہارت ترقی کی حقيقی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ ہنر مندی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئےحکومت نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ايک جديد، متحرک اور مستقبل کے منصوبہ ساز قومی ادارے ميں تبديل کيا ہے۔ تاکہ نوجوانوں کو پاکستان اور دنيا بهر ميں اعتماد کے ساتھ مقابلہ کرنےکے قابل بنایاجاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس سال نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ذریعے تکنیکی مہارتوں کی ترقی کے لیے خطیر بجٹ مختص کیا گیا ہے جو حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔حکومت اپنے صنعتی شراکت دار وں اور عالمی اداروں کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو جامع حکمت عملی کے تحت وسعت دے رہی ہے۔ تاکہ پاکستانی افرادی قوت کی صلاحيتيں عالمی معيار پر پورا اتريں اور عالمی سطح پر مسابقت برقرار رکھ سکيں۔انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کی قدرتی استعداد کی بہترین نشوو نما کے لیے بلا تفریقِ رنگ و نسل مرد و خواتین کو يکساں مواقع کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *