Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت کی ہدایات پر محکمہ صحت میں مون سون کی تیاریوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کے 8 اضلاع میں مون سون کے حالیہ اسپیل اور 15 اگست تک جاری رہنے والے موسمی الرٹ کے پیش نظر محکمہ صحت کی تیاریوں اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر پرونٹو ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کی، جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر وی ڈی ڈی ڈاکٹر بدر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر اسفندیار شیرانی، سینئر پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ شوکت علی بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلا خیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر جان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی سطح کے شراکت دار اداروں، محکمہ صحت کے افسران، پرونٹو پروگرامز، عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسیف، مختلف آئی این جی اوز اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مون سون، سیلاب اور دیگر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے متعلق ضروریات اور کنٹیجنسی پلانز حاصل کرکے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا جائے گا محکمہ صحت کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او، یونیسیف سمیت دیگر ملکی و بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون سے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھے جائیں گے اجلاس میں صوبائی اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بروقت اور مؤثر طبی ردعمل یقینی بنایا جا سکے٭