محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ سے ملاقاتیں

ایران [انٹرنیشنل ڈیسک]ایران کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔تاحال ایرانی میڈیا نے ان ملاقاتوں کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔محسن نقوی ایسے وقت میں تہران کا دورہ کر رہے ہیں جب آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لیکن ایرانی حکام یہ واضح کر چکے ہیں کہ عمان کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے باوجود یہ ضروری نہیں ہے کہ آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *