مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر جبکہ ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کر دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر رہبر اعلی آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر اور ڈاکٹر محسن رضائی کے نام مختلف پیغامات جاری کیےہیں۔باقر ذوالقدر کے نام جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کے قیمتی تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں آپ کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کرتا ہوں۔باقر ذوالقدر اس سے قبل سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایران کے سیکیورٹی اور سیاسی امور میں بھی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ تقرری مجتبی خامنہ ای کی جانب سے ڈاکٹر محسن رضائی کو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیے جانے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔مجتبی خامنہ ای نے رضائی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے قیمتی تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے، میں آپ کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *