Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کی ٹیموں نے لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کرتے ہوئے این-45اور شاہراہِ ریشم سمیت ملک کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق ادارے کا عملہ اور بھاری مشینری سڑکوں کی بحالی کے لیے مسلسل مصروفِ عمل ہے۔ اس وقت صرف چترال-بونی-مستوج روڈ عارضی طور پر بند ہے جسے جلد ہی ہلکی ٹریفک کے لیے ہر صورت بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مسافروں اور سیاحوں سے اپیل کی کہ برسات کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔