Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

خضدار[ویب ڈیسک]بلوچستان کے اضلاع قلات، سوراب، اور خضدار سمیت اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مقامی ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کی طرف سے تدابیر جاری کی گئی ہیں۔قلات اور سوراب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شام (6:00 بجے) سے صبح (6:00 بجے) تک سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے وقت تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔اس سے قبل صوبائی سطح پر توانائی کی بچت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھی رات 8:00 بجے تک بازار بند کرنے کے احکامات نافذ العمل کیے گئے تھے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور بلا ضرورت شام/رات کے وقت سفر سے گریز کریں۔