فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر رابطہ ہوا ہے،ایرانی وزیرخارجہ ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے، عبا س عراقچی

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کسی بھی ایڈونچر سے باز رہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے، امریکا کی کسی بھی مہم جوئی پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔بعدازاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی فون پر گفتگو کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *