غزہ میں 3سال بعد عمارت سے نکالے گئے 112شہدا کی نماز جنازہ ادا

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)غزہ میں تین سال بعد عمارت کے ملبے سے نکالے گئے 112شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نومبر 2023میں غزہ کے علاقے الصابرا کی عمارت پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے افراد لاشیں گزشتہ دنوں شہری دفاع کے عملے نے تقریباً 136گھنٹوں کی مسلسل اور کٹھن کوششوں کے بعد برآمد کیں تھں جو 2خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔ گزشتہ روزغزہ کے ان 112شہدا کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی، تمام شہدا کے تابوتوں کو فلسطینی پرچم میں لپیٹا گیا اور سیکڑوں سوگواروں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ترکیے، مصر اور قطر نے مذمتکی اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ان ممالک نے مشترکا بیان میں کہا کہ اسرائیل صحت کی سہولیات اور طبی مراکز کو نشانہ بنارہاہے، جانوں کا نقصان ہورہا ہے، اسرائیلی خلاف ورزیاں معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کو نقصان پہنچارہی ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *