Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

غزہ (انٹر نیشنل ڈیسک)غزہ سٹی میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والی 5منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 21افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسرائیلی حملے کے باعث جزوی طور پر تباہ ہوگئی تھی، تاہم بدھ کے روز عمارت اچانک مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان زاہر الوحیدی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 11بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں اور شہری دفاع کے اہلکاروں نے ملبے سے لاشیں نکالیں، جبکہ ملبے تلے دبے زندہ افراد اور لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق عمارت کے اچانک منہدم ہونے کی فوری طور پر کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی۔ جنگ کے دوران غزہ میں بڑی تعداد میں عمارتیں تباہ یا متاثر ہوچکی ہیں، جس کے باعث کمزور عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب جنگ بندی کو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود غزہ میں بڑے پیمانے پر تعمیر نو کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک تعمیر نو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔