Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں بنیادی مراکز صحت کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مرکز صحت (BHU) شادوبند کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے طبی و پیرامیڈیکل عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ای پی آئی سائٹ، ماں اور بچے کی صحت (MNCH) سینٹر، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، ریکارڈ کی تکمیل اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری، بروقت اور خوش اخلاقی پر مبنی طبی خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات، زچہ و بچہ کی صحت اور بنیادی طبی سہولیات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ریکارڈ کو مکمل اور اپ ڈیٹ رکھنے، ادویات کی دستیابی برقرار رکھنے اور سرکاری اوقاتِ کار کی سختی سے پابندی کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام بنیادی مراکز صحت کی باقاعدہ مانیٹرنگ، مثر نگرانی اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر، شفاف اور معیاری طبی خدمات میسر آ سکیں۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کی جانب سے ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت کے باقاعدہ مانیٹرنگ دوروں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے نظام میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔