Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
گنداواہ(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے، ضلع بھر میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات و ضروری ادویات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیوٹریشن جھل مگسی سیف اللہ ہانبھی، محکمہ صحت کے اہلکار حزب اللہ گھوٹیہ، مینر احمد رڈ اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر علی خان مگسی نے کہا کہ محکمہ صحت جھل مگسی میں ضروری ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور صحت مراکز کے ذریعے عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ کسی شہری کو علاج معالجے اور ضروری ادویات کے حصول کیلئے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ عملے کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ڈاکٹر علی خان مگسی نے مزید کہا کہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکار عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں۔