Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، جرائم کے انسداد، شفاف تفتیش، قانونی امور اور عوام دوست پولیسنگ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، میرٹ پر تفتیش اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں امن و امان، جرائم کی روک تھام، آپریشنل کارکردگی، انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ، کمیونٹی پولیسنگ، زیرِ تفتیش مقدمات اور قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مو ¿ثر بنائی جائیں، مضبوط شواہد کی بنیاد پر بروقت چالان عدالتوں میں پیش کیے جائیں اور شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید، پیشہ ور اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔