Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی)معاونِ وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے واشک اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں شاہد رند نے کہا کہ 5 اور 6 اگست 2026 کو بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں “ردالفتنہ-3” کے تحت دو مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنہ الہندوستان” کے 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی بروقت نشاندہی کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا معاونِ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “عزمِ استحکام” کے قومی وژن کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے میں دیرپا امن، استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔