Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تہران(انٹر نیشنل ڈیسک) عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک 30 ستمبر سے پہلے اپنے ہتھیار حوالے کرنے کے لیے مختلف ملیشیاؤں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کوآرڈینیشن فریم ورک کا ایک وفد تہران پہنچ چکا ہے تاکہ ملیشیاؤں کے ہتھیاروں کے حوالے کرنے پر بات چیت کی جا سکے۔ عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے تمام ملیشیاں کے لیے اپنے ہتھیار عراقی ریاست کے حوالے کرنے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی تھی۔سکیورٹی میڈیا سیل نے یہ بھی کہا کہ قبائلی تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ کچھ علاقوں میں ختم ہونے کے قریب ہیں۔ترجمان میڈیا سیل نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے پر گامزن ہے اور اس سے کوئی واپسی نہیں ہے کیونکہ یہ منصوبہ سکیورٹی کی سطح کو بلند کرنے، اداروں پر اعتماد کو مضبوط بنانے، معیشت اور سرمایہ کاری کو سپورٹ کرنے، ریاست کی دھاک بٹھانے اور آنے والی نسلوں کے لیے زیادہ مستحکم ماحول فراہم کرنے کا ضامن ہے۔