عبداللہ شفیق کی انگلینڈ میں بیٹنگ دیکھنے کیلئے بے چین ہوں، آئن بشپ عبداللہ شفیق ایک پرسکون بیٹر ہیں جو مشکل حالات میں بھی تحمل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، گفتگو

اوول (سپورتس ڈیسک)پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کی حالیہ شاندار فارم کے بعد اب کرکٹ حلقوں کی نظریں ان کی انگلینڈ سیریز میں کارکردگی پر مرکوز ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین لیجنڈ آئن بشپ نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز ہر بیٹر کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہوتی ہیں تاہم عبداللہ شفیق کا مزاج اور مضبوط تکنیک انہیں اس چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عبداللہ شفیق ایک پرسکون اور ذمہ دار بیٹر ہیں جو مشکل حالات میں بھی تحمل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔آئن بشپ نے کہا کہ اگرچہ عبداللہ شفیق نے ماضی میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ میں چند میچز کھیل رکھے ہیں، جس سے انہیں وہاں کی وکٹوں اور ماحول کا کچھ تجربہ حاصل ہے لیکن اس کے باوجود انگلینڈ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانا کسی بھی بیٹر کے لیے آسان نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ عبداللہ شفیق کو شان مسعود کی انجری کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔انہوں نے پہلی اننگز میں 160 رنز کی ناقابل شکست تاریخی اننگز کھیلی جس سے وہ ویسٹ انڈیز میں 49 سال بعد 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *