Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) سردار عبدالرحمن کھیتران نے کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن مسجد میں پیش آنے والے دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم افراد اور فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے۔ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، جبکہ امن دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قوم کا متحد رہنا ناگزیر ہے۔