عالمی نمبر ایک جینک سنر سنسناٹی اوپن سے دستبردار، یو ایس اوپن میں شرکت کیلئے پرامیدتمام توجہ یو ایس اوپن کی تیاری پر ہے،سنر کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر مایوسی کا اظہارسنسناٹی اوپن کا مین ڈرا 13 اگست سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا

ومبلڈن (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جینک سنر گھٹنے کی انجری کے باعث رواں ہفتے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔24سالہ سنر نے گزشتہ ماہ ومبلڈن کے فائنل میں الیگزینڈر زیوریف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔اس کامیابی کے بعد سے اطالوی کھلاڑی نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ رواں ماہ ہونے والے یو ایس اوپن تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔سنر کے مطابق دائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کی کوششوں کے باوجود وہ سنسناٹی میں مقابلے کے لیے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی تمام توجہ یو ایس اوپن کی تیاری پر ہے۔سنسناٹی اوپن کا مین ڈرا 13 اگست سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز بھی کلائی کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن 30 اگست سے 13 ستمبر تک نیویارک میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *