طوفان نول کے قریب آنے پر جنوبی چین میں 20 ہزار افراد کا انخلا

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک )چین میں سرکاری میڈیا کے مطابق چینی حکام نے 20 ہزار سے زیادہ افراد کو نکال لیا ہے اور ملک کے جنوب میں ریلوے سروسز کو معطل کر دیا ہے کیونکہ طوفان نول شدید بارشوں اور تیز ہواﺅں کے ساتھ قریب آ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی قومی مرکز برائے موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ توقع ہے کہ یہ طوفان ہانگ کانگ سے گوانگ ڈونگ صوبے تک پھیلے ہوئے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام نے طوفانوں کے لیے اورنج الرٹ برقرار رکھا ہے جو اس کے چار سطحی نظام میں دوسری اعلی ترین سطح ہے۔ اس سے قبل اس نے خبردار کیا تھا کہ گوانگ ڈونگ صوبے اور پڑوسی فوجیان صوبے کے کچھ حصوں میں شدید ہوائیں اور موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق گوانگ ڈونگ میں 20,000 سے زیادہ افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں کام کرنے والی ماہی گیری کی کشتیاں طوفان سے پناہ لینے کے لیے اپنی بندرگاہوں پر واپس آ گئی ہیں۔ گوانگ ڈونگ میں کچھ ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں ۔ انہیں مکمل طور پر روک دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *