ضمنی انتخابات، یونین کونسل خجک وارڈ نمبر 2 سے ملک بختیار خان بہرامزئی بلا مقابلہ کامیاب

سبی (این این آئی) یونین کونسل خجک وارڈ نمبر 2 سے چیف آف خجک و چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک کے نامزد امیدوار ملک بختیار خان بہرامزئی خجک بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوگئےتفصیلات کے مطابق یونین کونسل خجک وارڈ نمبر 2 سے تین امیدوار مدِمقابل تھے، تاہم چیف آف خجک سردار محمد خان خجک کی کوششوں اور باہمی مشاورت کے نتیجے میں دونوں امیدواروں نے ملک بختیار خان بہرامزئی خجک کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا، جس کے بعد وہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ملک بختیار خان بہرامزئی خجک کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوامی حلقوں نے چیف آف خجک سردار محمد خان خجک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کے باعث اتفاقِ رائے قائم ہوا اور وارڈ نمبر 2 سے متفقہ کونسلر منتخب ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *