ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ نے ضلع کوئٹہ اور کنٹونمنٹ ایریا میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ نے قیمتوں کے کنٹرول اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی روک تھام ایکٹ، 1977 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضلع کوئٹہ اور کنٹونمنٹ ایریا میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ کرتے ہوئے آئندہ احکامات تک مقرر کر دی ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلوگرام آٹے کی ہول سیل قیمت 2580 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 2640 روپے مقرر کی گئی ہے۔ چاول ڈبل اسٹیم 320 روپے فی کلو، باسمتی سپر چاول 300 روپے فی کلو، ٹوٹا چاول 150 روپے فی کلو، سیلہ چاول 270 روپے فی کلو اور پرانا سیلہ چاول 320 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ دال چنا 250 روپے فی کلو، دال مونگ 350 روپے فی کلو، دال ماش 450 روپے فی کلو اور دال مسور 300 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔ پاکستانی بیسن 290 روپے فی کلو جبکہ ایرانی بیسن 230 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ چینی کی ہول سیل قیمت 141 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 700 سے 800 گرام سادہ بریڈ 170 روپے، میٹھی بریڈ 180 روپے، 350 سے 400 گرام میٹھی بریڈ 110 روپے، سادہ بریڈ 100 روپے، رسک (پاپے) 380 روپے فی کلو اور 450 گرام فروٹ کیک 400 روپے فی کیک مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح مٹن(چھوٹا گوشت) 2000 روپے فی کلو، بیف(ہڈی سمیت گائے کا گوشت) 1050 روپے فی کلو اور بیف(بغیر ہڈی گائے کا گوشت) 1200 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 310 گرام نان/روٹی کی قیمت 40 روپے فی نان مقرر کرتے ہوئے ڈبل روٹی کی فروخت پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مکس دودھ (50 فیصد گائے اور 50 فیصد بھینس) کی ڈیری فارم قیمت 200 روپے فی لیٹر اور ریٹیل قیمت 220 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ گائے کے دودھ کی ڈیری فارم قیمت 150 روپے فی لیٹر اور ریٹیل قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دہی کی قیمت 230 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پھل، سبزیوں، انڈوں، زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرے گی۔ علاوہ ازیں سادہ، میٹھے، نمکین، ناریل اور ادرک والے بسکٹ کی قیمت 800 روپے فی کلو جبکہ 450 گرام سادہ کیک کی قیمت 350 روپے فی کیک مقرر کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی یا کم وزن پر اشیاء فروخت نہ کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *