Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے امن وامان کے لحاظ سے اس مخدوش صورتحال جس میں روزانہ کی بنیاد پر غلط بے بنیاد افواہیں، جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں صوبے کے عوام میں سخت مایوسی پھیل رہی ہے اور حکومتی سیکورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر دکھائی دے رہی ہیں۔ صرف یہی نہیں تمام ملک میں پشتونوں کی کاروبار، تجارت،ملک میں روزمرہ کے معمولات زندگی سرانجام دینے والے تاجر، محنت کش مز دور اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ پولیس تھانوں میں بند کیا جاتا ہے اور بھاری بھرکم رشوت پر انہیں رہائی ملتی ہے۔تمام شاہراہوں آمدورفت ناممکن ہو گیا ہے اور صوبے کے لوگ اپنے فصلات باغات کے سیزن کے ہوتے ہوئے کسی بھی شہر میں اپنا مال پہنچانے سے کتراتے ہیں۔موبائل فون سروس بند کرنے کی بازگشت سنانا،خوف وہراس پھیلانا اور مسلط غیر نمائندہ ٹولے اور ان کے مسلط کرنے والوں کے لیے رشوت،کرپشن،جھوٹ،دھوکہ دہی کی کھلی اجازت دینا ملک اور اس کے اداروں کو کوکھلا کرنے کی مترادف ہے۔ صوبے میں سخت ترین بدامنی، بدترین مہنگائی بدامنی اور بے روزگاری میں صوبے کی ہر شاہراہ،شہر، گاؤں میں مسلح غیر سرکاری جھتے دھندناتے پھر رہے ہیں صوبے کی اس نازک سنگین صورتحال پر پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں جرگہ بلانا اور پشتونوں کو درپیش مسائل پر بحث کرنا اور مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کرنا اور اس پر عملدرآمد کرنے کے لیے تمام قوم کے نمائندوں کے ذریعے آئینی،سیاسی،جمہوری جدوجہد سے حل نکالنا شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پشتونوں کے ساتھ جاری ملک بھر میں ناروا سلوک اور پشتونخواوطن میں سرکاری سرپرستی میں جاری بدامنی کے خاتمے،کاروباروروزگار کی ضمانت اور معدنی خزانوں پر حق کے ملکیت طے کرنے اور ہماے عوام کو قدرتی خزانوں میں حصہ دار بنانے اور آواز بلند کرنے کے لیے 30، 31 اگست اور یکم ستمبر 2026کو تین روزہ جرگہ کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس میں دعو ت دینے والوں سے استدعا کی گئی کہ وہ شرکت کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیں۔