صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان کی جانب سے معزز وفاقی آئینی عدالت کے احکامات پر عملدر آمد نہ کیا جانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،قاسم خان 

کوئٹہ(این این آئی) محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان (بی اینڈ آر )میں دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین اور درجہ چہارم کے مزدوروں کے حقیقی ورثاءکی عدم بھرتی اور محکمہ میں نئی تعیناتیوں کےلئے ٹیسٹ کے انعقاد پر حقیقی ورثاءنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈبلیوڈی ایمپلائزیونین بلوچستان سی بی اے کے صدر قاسم خان جنرل سیکرٹری عابد بٹ سے شکایت کی ہے کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان کی جانب سے معزز وفاقی آئینی عدالت کے احکامات پر عملدر آمد نہ کیا جانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ، وفاقی آئینی عدالت کے حکم کے حوالے سے ہماری فوری داد رسی کی جائے ،اور دیگر سرکاری اداروں کی طرح محکمہ بی اینڈ آرمیں دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے حقیقی ورثاءکی بھرتی کا عمل شروع کرایا جائے ،اسکے بعد دیگر تعیناتیوں کا عمل ہوجس پر کسی کو اعترا ض نہیں ہوگا، اس موقع پر یونین کے صدر قاسم خان نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بی اینڈ آر کے خضدار ڈویڑن میں70 پشین ڈویڑن میں 50سے زائد اسکے علاوہ کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے حقیقی ورثاءکے درخواستوں پرمحکمہ مواصلات و تعمیرات کی انتظامیہ کی جانب سے عملدر آمد ہونا باقی ہے اور وفاقی آئینی عدالت کے احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر پر درجنوں بیوا ¶ں اور یتیم بچوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر اور محکمہ کے سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے حقیقی ورثاءکو نئی بھرتیوں میں فوقیت دی جائے تاکہ غریب خاندانوں میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ، انہوں نے دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو یقین دہانی کرائی کہ یونین کا وفد اس سلسلے میں جلد محکمہ کے اعلی حکام سے ملاقات کرکے اس آئینی و قانونی مسئلے کا حل نگالے گا تاکہ حقیقی ورثاءکو اپنے جائز حق کیلئے دوبارہ عدالت یا کسی اور فورم کے دروازے تک جانے کی زحمت نہ کرنی پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *