صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،ثناء اللہ جتک

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ثناء اللہ جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جمہوری سیاسی جماعت ہے صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے اڑھائی سال کے دوران صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثناء اللہ جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا تعصب خدمت پر یقین رکھتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پورے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے اڑھائی سال کے دوران صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی پہلی مرتبہ تمام حلقوں کو یکساں بنیادوں پرترقیاتی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جس سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اورانشاء اللہ حکومت اپنے پانچ سا ل پورے کریگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعدبلوچستان بھر میں بند سینکڑوں اسکول اور ہسپتالوں کو فعال کیااسکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ عوام کو علا ج معالجے کی بہتر سہولیت کی فراہمی کیلئے اسپنی روڈ پر نئے ٹراما سینٹرکا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کودوسرے صوبوں کے ہسپتال میں منتقل کرنے کیلئے پیپلز ائیر ایمبولینس شروع کی گئی ہے جس سے بلوچستان کے غریب عوام مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بلوچستان کے عوام نے پیپلز پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا انشاء اللہ پیپلز پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *